بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ کے دکانداروں نے بھارت حکومت کے منہ پر طمانچہ مار دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹھان کوٹ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے پٹھان کوٹ ائیر بیس کے قریب دکان چلانے والے اشوک مہتا کو رات کو پونے تین بجے ان کے دوست نے فون کرکے بتایا تھا کہ آئرفورس بیس کے اندر فائرنگ ہوئی ہے.مگر انہوں نے اس پر یقین نہیں کیا، لیکن بعد میں ہوئے آپریشن کے دوران سرکاری حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے۔اشوک مہتا نے پٹھان کوٹ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نتن شریواستو کو بتایا کہ انہوں نے اس دن کیا دیکھا۔’جمعے کی شام سے ہی سکیورٹی فورسز نے ایئر بیس کی دیوار سے منسلک دکانوں کو بند کروانا شروع کر دیا تھا۔ آہستہ آہستہ دوسرے بازار بھی بند ہونے لگے۔دکاندار دکانیں بند کر کے اپنے گھروں کو چلے گئے اور آٹھ بجے کے بعد چاروں طرف سناٹا چھا گیا تھا۔ رات کو پونے تین بجے میرے ایک دوست کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ ا?ئرفورس بیس کے اندر فائرنگ ہوئی ہے۔ میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔تین بجے اس نے پھر فون کر کے فائرنگ کی آواز سنائی۔ میں نے کہا کہ اندھیرا چھٹنے کے بعد میں وہاں جاؤں گا۔پانچ بجے جب میں اس چوک پر پہنچا تو یہاں کا منظر بالکل بدلا ہوا تھا اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور میڈیا وہاں پہنچ چکا تھا۔ساڑھے سات بجے تک صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ نیچے زبردست فائرنگ ہو رہی تھی اور آسمان میں ہیلی کاپٹر منڈلا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر سے بھی فائرنگ ہو رہی تھی۔تھوڑی دیر میں ہمیں پتہ چلا کہ تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔ ٹھیک نو بجے چوتھے حملہ آور کے بھی مارے جانے کی اطلاع آ گئی۔ سنیچر کو زیادہ تر دکانیں دن بھر بند رہیں اور صرف میڈیا کے موبائل چارج کرنے کے لیے کچھ دکانیں کْھلیں۔ میں نے بھی اسی مقصد سے کچھ دیر اپنی دکان کھولی۔آج (اتوار کو) ہم نے دکانیں کھولی ہیں لیکن صورت حال ویسی ہی ہے۔ صبح پونے نو بجے میں نے پھر فائرنگ کی آواز سنی اور اب بھی ہیلی کاپٹر فضا میں موجود ہیں اور علاقے کے اوپر چکر لگا رہے ہیں۔میں 26 سال سے یہاں دکان چلا رہا ہوں لیکن اتنی سکیورٹی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ اگر انتظامیہ پہلے سے الرٹ ہوتی تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔دینانگر حملے کے بعد نگرانی بڑھانے کی ضرورت تھی۔ایس پی کی گاڑی اغوا ہونے کی خبر آگ کی طرح پھیلی تھی۔ تب بھی اگر سیکورٹی بڑھا دی جاتی تو آج یہ صورت حال نہ ہوتی۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…