نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت، پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور الزام تراشی کے لیے جانا جاتا ہے جب کہ بھارت کی جانب سے اکثر ہی پاکستان پر کھوکھلے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں ائیر بیس پر ہوئے حملے کا الزام بھی بھارتی میڈیا اور بھارتی حکام نے پاکستان ہی پر عائد کر کے اپنی روایتی الزام تراشی کو برقرار رکھا۔لیکن اس الزام کو ثابت کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے انتہائی بھوندا طریقہ اپنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایجنسیز نے ائیر بیس حملہ آوروں میں شامل ایک دہشت گرد کی کال ٹریس کی جس میں دہشت گرد نے حملے سے قبل پاکستان میں مقیم اپنی والدہ سے فون پر بات کی اور والدہ نے کہا کہ ”بیٹا مرنے سے پہلے کچھ کھا لو“۔بھارتی میڈیا کے اس نئے اور مضحکہ خیز انکشاف نے ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کو بھارت کی جگ ہنسائی کا موقع دے دیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا تھا کہ ہم پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں البتہ اگر کوئی دہشت گردی کی کارروائی کی گئی تو بھارت اس کا بھر پور جواب دے گا۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا دہشت گردوں کو پاکستانی ثابت کرنے میں لگ گئی ہے۔