اسلام آباد(نیوزڈیسک )سعودی عرب میں ایرانی عالم کی سزائے موت کے بعد ایران میں مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ احتجاج کے طور پر تہران میں واقع سعودی سفارتخانے کے روڈ کو شیخ نمر النمرکے نام سے منسوب کرے گا۔ دوسرے ملکوں کو سفارتی سطح پر پشیمان کرنے کے لیے اس طرح کے احتجاج بہت سے ملک پہلے بھی کر چکے ہیں۔1981میں بھی ایران نے برطانیہ کے خلاف احتجاج کے طور پر اس روڈ کا نام تبدیل کیا تھا جس پربرطانوی سفارتخانہ واقع تھا۔اس سڑک کا نام چرچل روڈ سے تبدیل کر کے بوبی سینڈز سٹریٹ کر دیا گیا تھا ، جو کہ آئرش ریپبلکن آرمی کا رکن تھا جو جیل میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے ہلاک ہوگیا