نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں 6.8کی شدت کاشدید زلزلہ،میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب شمالی بھارت کی ریاست مانی پور میں زلزلے کی شدت سب سے زیادہ محسوس کی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ تھی۔زلزلے کا مرکز مانی پور کے علاقے امفال میں سے 29 کلومیٹر دور تھا۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح چار بجکر 35 منٹ پر پیش آیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کتنا نقصان ہوا ہے۔