بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویٹی کن نے تاریخی اعلان کردیا،اسرائیل کا شدید ردعمل

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹی کن سٹی(نیوزڈیسک)ویٹیکن نے فلسطین کو باقاعدہ ایک ریاست کے طور پر تسیلم کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں فریقین کے مابین گزشتہ چھ برسوں سے مذاکرات جاری تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ برس جون کے آخر میں فلسطین اور ویٹیکن کی مابین طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں تمام تر شرائط پوری ہو گئی ہیں۔ اس کے بعد سے ویٹیکن کی دستاویزات میں فلسطین کو ایک انتظامیہ کی بجائے ایک ملک کے طور لکھا جائے گا۔ اس بیان کے مطابق ”یہ خطے کی کشیدہ صورتحال کو پر امن مذاکرات کے ذریعےحل کرنے کی خواہش کے اعادہ بھی ہے۔ویٹیکن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس نے صدر محمود عباس کو امن کا فرشتہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کے لیے کہا تھا اور ان کا مقصد اسرائیل کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ویٹیکن اور فلسطینی ریاست کے مابین طے پانے والا معاہدہ بتیس نکات پر مشتمل ہے اور یہ چھ سال تک جاری رہنے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ اس میں کلیسا اور ان علاقوں کے باہمی تعلقات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جو فلسطین کے زیر انتظام ہیں۔ اس معاہدے پر گزشتہ برس چھبیس جون کو فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور ویٹیکن کے ان کے ہم منصب پاو¿ل رچرڈ نے دستخط کیے تھے۔ فلسطین کو اب تک دنیا کے ایک سو تیس سے زائد ممالک ایک خود مختار ریاست کے طور پر تسیلم کر چکے ہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس نئی پیش رفت پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے امن کے لیے کسی اتفاق رائے تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے اور فریقین کے مابین براہ راست امن بات چیت کے امکانات بھی معدوم ہو گئے ہیں۔ ”اسرائیل یہ یکطرفہ فیصلہ تسلیم نہیں کرے گا“۔ اسرائیل اور ویٹیکن کے مابین گزشتہ بیس برسوں سے مذاکرات جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی بنیادی معاہدے طے نہیں پایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…