واشنگٹن(نیوزڈیسک)سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کو اس بات پر حیرت تھی کہ پاکستان میں امریکی امداد کو اصل مقاصد کےلئے استعمال نہیں کیا جاتا جس کا انکشاف انہیں کابینہ کے ایک وزیر نے کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ای میلز میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ پاکستان میں امریکی امداد شفاف طریقے سے استعمال نہیں ہوتا۔کیمرون منٹر کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایک وزیر نے انہیں بتایا کہ کیری لوگر بل کے تحت ملنے والی امداد پاکستانی عوام کے بجائے اسلام آباد میں ایک نیا سفارت خانے کی تعمیر میں استعمال ہوئی، امریکا پاکستان کو اربوں ڈالرز امداد دیتا ہے جس کے اثرات عملی طور پر کہیں نظر نہیں آتے اور پاکستان میں یہ امداد کرپٹ لوگوں کے کھاتے میں جاتی ہے۔