دبئی(نیوزڈیسک)سعودی سفارتخانے پر حملہ،متحدہ عرب امارات بھی تنازعے میں کود پڑا،ایرانی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج،شیعہ عالم کی سزائے موت کے بعد تہران میں مظاہرین نے سعودی عرب کے سفارت خانے کی عمارت کو آگ لگا دی، سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو چوبیس گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارت نے بھی ایرانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔سعودی عرب میں شیعہ عالم نمر النمر کو سزائے موت دینے کے بعد سعودی عرب اور ایران کے تعلقات تیزی سے بگڑنے لگے۔ تہران میں پر± تشدد احتجاج کے دوران مظاہرین نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا۔ توڑ پھوڑ کی اور عمارت کو آگ لگا دی۔ سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے تحریری طور پر احتجاج کیا اور انہیں چوبیس گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔متحدہ عرب امارات نے بھی ایرانی سفیر کو طلب کر کے تحریری احتجاج ریکار کرایا اور ایرانی ردعمل کو سعوی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ اس سے پہلے ایران نے سعودی عرب کو خبردار کیا تھا کہ شیخ نمر کو پھانسی دیا جانا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو خدائی انتقام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔