نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں کانگریس نے کہا ہے کہ کیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھائینگے ؟۔کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہوں ¾ میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے لواحقین کے ساتھ گہرے احساسات کا اظہار کرتا ہوں۔ کانگریس کے ترجمان نے پنجاب میں شدت پسندانہ حملے پر سوال کیا کہ کیا نریندر مودی اس معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھائیں گے جہاں سے وہ ہو کر آئے ہیں۔ترجمان رندیپ سرجے والا نے سوال کیا کہ حکومت کے پاس پاکستان سے آنے والے شدت پسندوں کو روکنے کے لیے کیا منصوبہ ہے؟‘ برسراقتدار پارٹی بی جے پی کے ایک ترجمان نلن کوہلی نے کہا کہ حکومت ہند شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے اپنی جانب سے بہترین کوشش کر رہی ہے۔پنجاب میں کانگریس کے صدر امریندر سنگھ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کو سبوتازکرنے کی کوشش ہے جسے نہیں ہونے دینا چاہیے۔