اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایران تین ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو برآمد کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی دستاویزات میں کہاگیا ہے کہ ایران کا پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کرکے ملک کیلئے سب سے بڑا توانائی برآمد کنندہ بننے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں اور اس انتظار پر مبنی پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں بلوچستان میں گوادر سے سندھ میں نوابشاہ تک پائپ لائن تعمیر کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے مین پاکستان پئاپل لائن کے 80 کلومیٹر طویل حصے پر جو کہ بھارت کی سرحد کے ساتھ جڑے گا کی تعمیر کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ کو دیئے گئے ایک تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت ایران سے اپنے مکران ڈویژن کے ساحل پر 74 میگاواٹ بجلی درآمد کررہا ہے اور یہ درآمد رواں ماہ ایک سو میگاواٹ بڑھا دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک دیگر دو پراجیکٹوں پر بھی غور کررہے ہیں جن میں ایک ہزار میگاواٹ اور ایک سو میگاواٹ توانائی شامل ہے