پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہندوستان کے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کا ڈارپ سین

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہندوستان کے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے ڈرامے کا ڈارپ سین ہوگیا اور بھارتی شہریوں نے ہی اپنی خفیہ ایجنسیوں کی چالوں کو بے نقاب کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے ڈرامے کا ڈراپ سین انکے اپنے شہریوں اور حملہ کے عینی شاہدین نے ہی کردیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی جس کےلئے گزشتہ روز بھارتی حکام نے اپنے ہی متعین کردہ حملہ آوروں کی سہولت کےلئے پٹھان کوٹ ایئر بیس کے بیریئر ہٹا دئیے تھے اور قریبی دکانوں کو بھی حکام نے شام پانچ بجے کے قریب خود بند کروادیا تھا، پاکستانی سرحد کے قریب رچائے گئے بھارتی ڈرامے میں حملہ آور ملٹری یونیفارم میں ملبوس اور سرکاری گاڑی میں سوار تھے۔ حملہ آور اگر پاکستانی تھے تو ان کے لئے بھارتی سرکاری گاڑی اور فوجی یونیفارم کا اہتمام کیسے ہوا۔ حملے کے دوران ہی ایک مشکوک کال ٹریس ہو گئی جبکہ حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بھی مشکوک نکلے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان میں جب بھی مذاکرات کا آغاز ہونے لگتا ہے اور تعلقات معمول پرآنے لگتے ہیں تو اچانک بھارت میں دہشت گرد حملہ ہوتا ہے جس کا الزام چند سیاسی اور دیگر عناصر فوری طورپر پاکستان پر لگادیتے ہیں جس سے امن کوششوں کو سبوتاژکردیا جاتا ہے،اس سے پیشتر گزشتہ سال جولائی میں اسی علاقہ میں تھانہ پر ہونیوالے حملہ ہوا تھا جس کا الزام بھی پاکستان پر لگادیا گیا تھا اور بھارتی میڈیا کی طرف سے الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تھی لیکن بعدازاں اس حوالے سے نہ تو کوئی ثبوت پیش کیا گیا اور نہ ہی تحقیقات کسی ملک کے ساتھ شیئرکی گئیں،سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کے اپنے ہی ملک میں حملے اسکی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائی ہوتی ہے جوکہ پاک بھارت مذاکرات کو سبوثاژ کرنے کےلئے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی ایماءپر ایسی کاروائیاں کرتے ہیں اور حملوں کے بعدوہی حکومتی عہدیدار میڈیا پر آکرپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیںاور الزام تراشی کرکے اپنی حکومت کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط نہ کرے اور اس حوالے سے کبھی کوئی ثبوت نہ پاکستان کو دیا جاتا ہے اور نہ ہی دنیا کے سامنے لایا جاتا ہے، سفارتی زرائع کا مزید کہناتھا کہ اس سے پیشتر نیوی کی فریگیٹ کا معاملہ بھی ہوچکا ہے جس کو بھارتی میڈیا کی طرف سے اچھالا گیا لیکن بعدازاں انکے اپنے اعلی فوجی افسران نے پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا،سفارتی زرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مختلف دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں جو پاکستان نے امریکہ سمیت دیگر کئی ممالک کے حوالے بھی کئے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…