منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

بھارت چند روز میں مزید 22پاکستانیوں کو شہریت دے گا

datetime 2  جنوری‬‮  2016 |

کراچی (نیوزڈیسک) بھارت چند روز میں مزید 22پاکستانیوں کو شہریت دے گا۔ چھ ماہ قبل بریلی میں مقیم 40پاکستانیوں نے بھارتی شہریت کے لئے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 22کی منظوری ریاستی حکومت کی طرف سے دی جا چکی ہے اب ان کی فائلیں حتمی منظوری کیلئے مرکزی حکومت کو بھیجی گئی ہیں،بھارتی شہریت کیلئے درخواست گزاروں میں زیادہ تر پاکستانی خواتین ہیں۔ بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق درخواست گزاروں میں زیادہ تر وہ پاکستانی خواتین ہیں جن کا بنیادی تعلق تو بھارت سے تھا اور شادی کے بعد پاکستان چلی گئی جہاں ان کی شادیاں کامیاب نہ ہوسکیں اور وہ بھارت لوٹ آئیں۔ان میں ایسی پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں جن کی بھارتی شہریوں سے شادیاں ہوئیں اور شادی کے بعد وہ بھارت آئیں لیکن انہیں طلاق کے بعد پاکستان لوٹنا پڑتا تھا۔ان میں سے اکثریت نے دوبارہ بھارتی شہریوں سے شادی کی اور بھارت میں قیام کیلئے بار بار ویزے کی تجدید کراتی ہیں اس کے ساتھ انہوں نے بھارتی شہریت کے لیے درخواست بھی دے رکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دینے کی پیشرفت ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے جس میں پرنسپل سیکرٹری داخلہ کی طرف سے بریلی، آگرہ، علی گڑھ، کانپور اور سہارنپور کے ضلعی مجسٹریٹوں اور پولیس سربراہان کو ہدایات کی گئی تھی کہ وہ خصوصی کیمپ قائم کریں اور ان ضلعوں میں قیام پزیر پاکستانی شہریوں کے مسائل کا جائزہ لیں جنہوں نے بھارتی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہیں لیکن انہیں حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مقامی انٹیلی جنس یونٹ کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نگیندرا چترویدی نے تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے جولائی میں خصوصی کیمپ قائم کیا تھا جہاں بریلی میں سات برس سے زیادہ عرصے سے قیام پزیر چالیس پاکستانیوں نے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ شہریت کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے وہ فائلیں ریاستی حکومت کو بھیج دیں تھیں جس کی جانچ پڑتال کے بعد22پاکستانیوں کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی۔اب چند دن میں انہیں بھارتی شہریت دے دی جائے گی۔ گزشتہ روز کراچی کی رہائشی افشین مرتضیٰ کو21سال کی طویل جدوجہد کے بعد بھارتی شہریت دی گئی ،افشین کی 1994ء میں رامپور کے شہری مرتضیٰ خان سے شادی ہوئی تھی۔ 15اور 16جولائی کو قائم خصوصی کیمپ میں بھارتی شہریت کیلئے درخواست دینے والوں میں 35پاکستانی خواتین تھیں اور صرف پانچ پاکستانی مرد تھے۔ان میں سے 14کے پاس پاکستانی ویز ے تھے۔ان کی بھارتی شہریت کے دعویٰ پر غور کے لئے فائلیں بھارتی حکومت کو بھیج ی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…