منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

دبئی کے حاکم کے صاحبزادے کاایساکارنامہ جوکبھی کسی مسلمان حکمران کے بیٹے نے سوچابھی نہ تھا

datetime 2  جنوری‬‮  2016 |

دبئی (نیوزڈیسک)حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمود جمعرات کے روز دی ایڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ کو بجھانے والے فائر فائٹرز میں شامل تھے۔شیخ منصور کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سول ڈیفنس کے دیگر اہلکاروں سمیت ہوٹل میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر میں شیخ منصور کو ’ایڈریس ہوٹل‘کے قریب کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جہاں پر نئے سال کی تقریبات سے کچھ دیر قبل ہی اگ لگ گئی تھی۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 14 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ یہ افراد بھی آگ کے بعد ہونے والی بھگدڑ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ایڈریس ہوٹل میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں 16 افراد کو معمولی، ایک شخص کو درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں جبکہ ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان میں اکثر افراد بھگدڑ اور دھویں میں سانس لینے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…