اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں ہتھیاروں پر کنٹرول کےلئے یکطرفہ فیصلہ کروں گا، اوبامہ

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ملک میں ہتھیاروں کے ذریعے پر تشدد واقعات روکنے کے لیے وہ یکطرفہ اقدام ا ±ٹھائیں گے۔ 2016 کے آغاز کے بعد عوام سے اپنے پہلے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل سے ملاقات کریں گے اور یہ جائزہ لیں گے کہ وہ ہتھیاروں پر کنٹرول کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔انھوں نے امریکی کانگریس تواس ضمن میں قانون سازی کرنے میں ناکام رہی ہے ، اس لیے وہ بطور صدر اپنے خصوصی اختیار استعمال کریں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر کو اپنے حریف ریپبلکن جماعت اور ہتھیاروں کے حامی گروہوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنے پڑے گا۔صدر نے امریکی عوام سے خطاب میں کہا کہ انھیں اس بارے کوئی اقدام نہ ا ±ٹھانے پر بچوں، والدین اور اساتذہ کی جانب سے بہت سے خطوط موصول ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہم ہر پر تشدد کارروائی روک نہیں سکتے لیکن ہم کسی ایک کو تو روکنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ کیا ہے اگر کانگریس ہمارے بچوں کو ہتھیاروں کے تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے کچھ کر لے۔صدر نے تسلیم کیا کہ ہتھیاروں پر قانون سازی پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور یہی ا ن کے دورِ صدارت کی سب سے بڑی ’مایوسی‘ ہے ، مبصرین کے مطابق صدر بہت سے معاملات میں اپنے خصوصی اختیارات استعمال کر سکتے ہیں جیسے ہتھیار خریدنے والی کی زیادہ چھان بین وغیرہ۔ منصوبے کو حتمیٰ شکل دینے میں صدر اوباما کو بہت مخالفت کا سامنا کرنا ہو گا۔دوسری جانب امریکہ میں رائفل ایسوسی ایشن نے ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے آواز ا ٹھانے والوں کے خلاف پہلے ہی سے ویڈیو سیریز شروع کر رکھی ہے۔ریاست ٹیکساس میں ہتھیاروں کو ساتھ رکھنے کا قانون بھی ہے جس کے تحت عوام اپنی کمر پر ہتھیار باندھ سکتے یا اپنے بیگ میں رکھ سکتے۔ تاکہ یہ دیکھا سکیں کہ وہ مسلح ہیں۔گذشتہ ماہ ریاست میں پولیس کے سربراہ نے صدر کو خبردار کیا تھا کہ امریکیوں کو غیر مسلح کرنے سے انقلانی تحریک شروع ہو سکتی ہے۔اس قبل کانگریس میں ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قانون سازی کرنے کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔2013 میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن جماعت نے کانگریس میں بل جمع کروایا تھا جس کے تحت ہتھیار کی خرید و فروخت میں زیادہ تحقیقات متعارف کروائی جانی تھیں لیکن یہ قانون منظور نہیں ہو سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…