منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

افغان طالبان کے گروہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پرمتفق

datetime 2  جنوری‬‮  2016 |

کابل(نیوز ڈیسک)افغان طالبان کے مختلف گروہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہوگئے۔جس کا دعویٰ برطانوی خبر ایجنسی نےایک رپورٹ میں کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ مخالف گروپ کے سربراہ نے ملا اختر منصور کے نائب سے ملاقات کی ہے،مزید خون نہ بہایا جائےاورساری توجہ مشترکہ دشمن سے لڑنے پر رکھی جائے۔برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے مختلف گروہوں کے نمائندوں کا اجلاس افغانستان میں نامعلوم مقام پر ہوا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ مخالف گروہ جنگ بندی کرکے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔ خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مخالف گروپ کے سربراہ ملا محمد رسول اخوند نے نامعلوم مقام پر ملا اختر منصور کے نائب سے ملاقات کی۔ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کی ملااختر سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ملا اختر کے نائب کا کہنا تھا افغان طالبان کے امیر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اب کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔ خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ملا اختر منصور کی امارت کے معاملے پر طالبان کے مختلف گروہوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…