مدینہ منورہ (این این آئی)ترکی کے ایک سرکردہ صحافی کی اچانک موت کی خبر پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن سخت دل گرفتہ ہوئے اور اپنا دورہ سعودی عرب مختصر کر کے ترکی واپس لوٹ آئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق 58 سالہ حسن قرہ قایا کے صدر ایردوآن کے ساتھ گہرے مراسم تھے۔ چند روز قبل ا±نہیں دل میں تکلیف کے بعد مدینہ منورہ کے شاہ فہد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں گذشتہ روز وہ دم توڑ گئے۔ صدر ایردوآن کو قرہ قایا کی موت سے قبل ان کی خرابی صحت کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا جس پر وہ عیادت کے لیے شاہ فہد اسپتال کی طرف روانہ ہوئے مگر ان کے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی حسن قایا کا انتقال ہوگیا۔ساتھی صحافی کی فوتگی کے بعد صدر ایردوآن نے مرحوم کی بیوہ اور اخبار”یعنی عقد“ کی انتظامیہ سےٹیلیفون پر تعزیت کی۔ بعد ازاں صدر ایردوان اسی طیارے پر وطن واپس ہوئے ہیں جس پر حسن قرہ قایا کا جسد خاکی لایا جا رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































