نئی دہلی (نیوزڈیسک) پاکستان اورقطرمیں ابھی تک ایل این جی معاہدہ پائپ لائن میں ہے لیکن بھارت میں گیس درآمد کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پیٹرونیٹ نے اعلان کیا ہے ہے وہ قطر کی راس گیس سے اصل قیمت کے تقریباً آدھے نرخ پر لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) خریدے گی۔ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کم نرخوں پر گیس کی خریداری سے ملک کو چالیس ارب روپے (604.69 ملین ڈالرز) کی بچت ہوگی۔ گزشتہ ماہ رائٹرز نے بتایا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گیس کی منتقلی کے اخراجات میں کمی لانے اور طے شدہ گیس کے مقابلے میں کم گیس لینے کے جرمانے سے بچنے کیلئے بھارت اور قطر کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ نئی دہلی کا کہنا ہے کہ پیٹرونیٹ قطر کی راس گیس سے 6 سے 7 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس کے نرخ پر گیس حاصل کرے گی۔ اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان 12 سے 13 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس کے ٹیرف پر اتفاق ہوا تھا۔
بھارت کاقطرسے ایل این جی آدھی قیمت پردرآمد کرنے کافیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































