منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

روس نے نیٹو کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیدیا

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے نیٹو کی توسیع کو ملک کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو سرگرمیاں روسی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے ملک کی سلامتی اور تحفظ کے حوالے سے اہم دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں جس میں نیٹو کی توسیع کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس نے امریکا کے اتحادی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ ممالک عالمی معاملات پراپنا کنٹرول چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں روس کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پرامریکا اور اس کے اتحادیوں نے جوابی حکمت عملی بھی تیاری کرلی ہے۔ روس نئی سلامتی پالیسی کے تحت اپنی سلامتی کے لیے فوجی طاقت کو مزید مضبوط بنائے گا۔روسی دفاعی مشیر میخائل پوپوف نے بھی نیٹو کی توسیع کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں نیٹو کی توسیع اور روسی سرحدوں کے پاس موجودگی کا مطلب روس پر دباو¿ ڈالنا ہے اور روس اسے اپنی سلامتی کے لیے ’ بیرونی خطرہ‘ سمجھتا ہے۔واضح رہے کہ 2014 میں روس کی جانب سے یوکرین میں مداخلت اور کارروائی سے روس اور مغرب کے درمیان شدیداختلافات پیدا ہوئے تھے جس کے بعد روس نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین اور مشرقی یورپ میں نیٹو کی موجودگی پر اپنی فوجی حکمتِ عملی تبدیل کررہا ہے جب کہ حالیہ دستاویز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…