نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں حکام کی جانب سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کی ایک مہم کے تحت نجی گاڑیوں کے استعمال پر مخصوص نوعیت کی پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ ان پابندیوں کے تحت شہر میں نجی گاڑیوں کو طاق اور جفت نمبروں والی لائسنس پلیٹ کے حساب سے ایک دن چھوڑ کر سڑک پر آنے کی اجازت ہوگی۔ یہ مہم جمعہ سے آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے اور نئی پابندیوں کا اطلاق پیر سے ہفتے تک صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہوگا۔ تاہم ہنگامی استعمال کی گاڑیاں مثلاً ایمبولینس، پولیس کی گاڑیاں، آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ٹیکسیاں اس پابندی سے مستثنٰی ہوں گی۔ رواں سال موسم سرما میں دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں آلودگی کی سطح بین الاقوامی ادارہ صحت کی طے شدہ حد سے دس گنا زیادہ ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے آلودگی سے نمٹنے کے لیے دیے جانے والے حکم کے بعد مقامی حکام کی جانب سے حالیہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پابندیوں پر عملدرآمد آسان بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کئی اقسام کی چھوٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ خواتین ڈرائیورز کو تمام ایّام میں گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی تاہم ان کے ساتھ گاڑی میں صرف دیگر خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو سواری کی اجازت ہوگی۔ وہ گاڑیاں جن میں معذورافراد سفر کر رہے ہوں انھیں بھی تمام ایام میں سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی۔ موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ ان گاڑیوں کو بھی تمام ایّام میں سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی جو بطور ایندھن قدرتی گیس (سی این جی) کا استعمال کر رہی ہوں گی۔ ہنگامی طبی امداد کے لیے مریضوں کو ہسپتال لے جانے کی بھی اجازت ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر پڑنے والے ممکنہ اضافی دباو¿ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے رہائشی علاقوں سے شٹل سروس شروع کرنے کے لیے تین ہزار نجی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ رواں سال 15 جنوری تک جاری رہنے والی مشقی بنیادوں پر شروع ہونے والی مہم کے دوران سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ سکول بسوں کو بطور عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کیا جا سکے۔ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال راج نے اس مہم کے بارے میں فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سب سے بڑا اور اہم مرحلہ یہ ہے کہ لوگوں کو اس بات کا احساس دلایا جا سکے کہ آلودگی کے خلاف لڑائی ان لوگوں کے لیے ہی شروع کی گئی ہے، ان کی صحت کے لیے، ان کی بھلائی کے لیے۔ دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ قابل عمل نہیں ہے۔
نئی دہلی ،آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت کا انوکھا اقدام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































