منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

افغان فضائیہ کی بمباری ، 14داعشی کارکن ہلاک ، تین اہلکار مارے گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

کابل (نیوزڈیسک) افغانستان میں افغان فضائیہ نے بمباری کے دور ان 14داعشی کارکنوں کو ہلاک کر نے کادعویٰ کیا ہے ¾جھڑپ میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے ¾دہشتگر دوں نے یرغمال بنائے گئے دس شہری رہا کر دیئے جبکہ ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرقی صوبہ ننگر ہار کے علاقہ آچین میں افغان فضائیہ نے شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 14شدت پسند ہلاک اور12 زخمی ہوگئے۔ کارروائیوں میں داعش کے زیراستعمال اسلحہ و گولہ بارود کو بھی تباہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ زابل میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد گروپوں کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے 10 شہریوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ مشرقی صوبہ اورزگان میں ایک جھڑپ کے دوران تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…