نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے آج سے گاڑیوں کے لیے ایون اینڈ آڈ نمبر (جفت اور طاق) کا فارمولہ لاگو کردیا۔اس فارمولے کے تحت آج سآدھی نجی گاڑیاں سڑکوں پر اور آدھی پارکنگ میں کھڑی رہیں گی اور کل پارکنگ میں کھڑی رہنے والی گاڑیاں سڑکوں پر آئیں گی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کا اطلاق ہوتے ہی ہزاروں رضا کار شہر کی سڑکوں پر آگئے اور منصوبے کے اطلاق کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ میں ٹریفک پولیس کی مدد کی۔خیال رہے کہ اس منصوبے میں موٹر سائیکل سمیت 25 سفری ذرائع شامل نہیں ہیں۔ابتدائی طور پر یہ فارمولہ 15 دن کے لیے لاگو کیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ عوام کی جانب سے اس منصوبے کو سراہا جارہا ہینئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ منصوبہ ملک کی دیگر ریاستوں اور شہروں کو بھی آلودگی پر قابو پانے کے لیے صحیح راستہ دکھائے گا۔نئی دہلی کے وزیر سیاحت کپیل مشرا بھی موٹر سائیکل پر اپنے دفتر پہنچے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منصوبے کو کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عوام اس منصوبے پر رضاکارانہ طور پر عمل کر رہے ہیں۔منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے تقریباً 3 ہزار زائد بسیں بھی سڑکوں پر لائی گئی ہیں، جبکہ میٹرو بسوں کو بھی اس دوران زیادہ فعال بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اروند کیجریوال نے نئی دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے جن اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، ان میں ’ایون اور ا?ڈ‘ نمبر کی گاڑیوں کو ایک، ایک دن کے فرق سے سڑکوں پر لانے کا اعلان سب کی توجہ کا مرکز رہا۔
نئی دہلی میں جفت اور طاق کا فارمولہ لاگو : آج سے آ دھی پارکنگ میں کھڑی رہیں گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ
-
چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں



















































