منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

امر یکہ میں گرفتار5 پاکستانیوں پر کچھ بھی ثابت نہیں ہوا

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے پانچ پاکستانیوں اور ایک افغان شہریوں کو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کر لیا۔ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ دستاویزات کی عدم موجودگی پر غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ان افراد کو امریکا اور میکسیکو کی سرحد کے 50 کلومیٹر قریب ایروزونا ٹاؤن سے حراست میں لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایروزونا کے نشریاتی ادارے نے یہ خبر سب سے پہلے نشر کی تھی لیکن اس کے بعد پاکستانی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ ان 6 افراد کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتارکیا گیا ہے۔ایف بی آئی حکام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گرفتار افراد سے ایف بی آئی کے اہلکاروں اور جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس حکام نے مشترکہ طور پر تفتیش کی جبکہ نیشنل سیکیورٹی ڈیٹا بیس میں ان افراد کے حوالے سے چیک کیا تاکہ معلوم ہو سکے ان کے دہشت گردوں سے روابط تھے، لیکن ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آسکا۔ایف بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ اب یہ افراد امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹیم انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی تحویل میں ہیں۔امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے شہری کی امریکا کی سرحد عبور کرنے والے افراد کی تعداد کے صرف 0.1 فیصد ہی ہوتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ان افراد کو کلیفورنیا میں 2 دسمبر 2015 کو ہونے والی دہشت گردی کے 10 روز بعد گرفتار کیا تھا، کلیفورنیا میں سان برناڈینو میں ایک پاکستانی امریکی جوڑے نے فائرنگ کرکے 14 افراد کو قتل کر دیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…