سراجیوو (نیوز ڈیسک) اگر کوئی جاننا چاہے کہ اس کا کون سا دوست یا فیملی ممبر اس سے کتنا مخلص ہے تو شائد اس کیلئے اسے مرنا ہوگا کہ کسی کی موت پر ہی اس کے پیاروں کی آزمائش ممکن ہوتی ہے ۔ لیکن اس کیلئے سچ مچ مرنے کی ضرورت نہیں ، بوسنیا کے اس شخص عامر ویہابوک نے جھوٹ موٹ کا مرکر اپنے پیاروں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ تقریباً45 سالہ عامر جاننا چاہتا تھا کہ اس کے دوست اور رشتہ دار اس سے کتنی محبت کرتے ہیں ۔ اس کیلئے اس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا اور سب سے پہلے اس نے ایک جعلی ڈیتھہ سرٹیفکیٹ بنوایا اور پھر تجہیز و تکفین کرنیوالے ایک شخص کو رشوت دے کر اپنے منصوبے میں ساتھ ملا لیا ، جس نے ایک تابوت کا انتظام کردیا۔ پھر عامر نے خود ہی اپنا ایک فرضی دوست بن کر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے نام ایک پیغام بھیجا کہ دو ستو ہمارا پیارا دوست عامر بہت جلد ی ہمیں چھوڑ کر دنیا سے چلا گیا ہے دو روز بعد اس کی تدفین ہوگی ، ہم سب کو اسے الوداع کہنے کیلئے وہاں اکٹھے ہونا چاہیے ۔آپ سوچے کہ عامر کے اس پیغام کے بعد دو روز بعد اس کی جعلی تدفین میں کتنے لوگ شریک ہوئے ہوں گے ؟آپ حیران ہوں گے کہ صرف ایک خاتون تدفین کیلئے بتائی گئی جگہ پر آئی اور وہ عامر کی ماں تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل



















































