ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد چین کے تباہ کن جہاز کی تیاریوں کی تصدیق ہوگئی،امریکہ اوراتحادی ممالک پریشان

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

بیجنگ(نیوزڈیسک)کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد چین نے اپنی تاریخ کا دوسرا بڑا طیارہ بردار بحری بیڑا بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کا مقصد عالمی طاقتوں اور خاص طور پر امریکا کے مقابلے میں چینی سمندری طاقت میں اضافہ کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ینگ یوجن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا دوسرا طیارہ بردار بحری بیڑا تعمیر کر رہا ہے مگر اس مرتبہ یہ مکمل طور پر ملکی ٹیکنالوجی سے تیار کیا جا رہا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ینگ ی±وج±ن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پچاس ہزار ٹن وزنی یہ بحری جہاز ملک کی شمالی پورٹ ڈالیان پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس بیڑے کو چین میں ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ چین کے پاس پہلے بھی ایک طیارہ بردار بحری بیڑا موجود ہے جسے1998 میں یوکرائن سے خرید کر کے چین کے اندر ہی جدید بنایا گیا تھا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھاکہ چین کے ساحل طویل ہیں اور وسیع سمندری علاقے ہمارے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ اپنی سمندری خودمختاری، مفادات اور ملکی حقوق کی حفاظت چین کی مسلح افواج کی ذمہ داری ہے۔اس نئے بحری بیڑے کا ڈیزائن پہلے بحری بیڑے کو بناتے وقت حاصل ہونے والے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق اس بحری بیڑے پر جے فیفٹین فائٹر طیارے اتر سکیں اور پرواز کر سکیں گے۔ چینی کے ’طیارہ بردار بحری بیڑوں کے پروگرام‘ کے بارے میں بہت ہی کم معلومات منظر عام پر آ سکی ہیں کیوں کہ چین ان معلومات کو ملکی راز قرار دیتا ہے۔ چینی حکام کی طرف سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ بیڑے کو کب باقاعدہ طور پر چینی بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔شنگھائی میں بحری امور کے ایک ماہر کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا، ”امریکا کے پاس ایسے متعدد بحری بیڑے ہیں، جو بحیرہ جنوبی چین میں ہر طرف نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ ہمارے لیے ایک مسئلہ ہے۔ اس دوسرے بحری بیڑے سے ہم پر دباو¿ کم ہو گا۔امریکا کے علاوہ اس وقت کئی ایشیائی ریاستوں کی نظریں بھی صرف چین پر لگی ہیں، جو مشرقی ایشیا کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ وسیع تر علاقے پر اپنی ملکیت کے دعوے کر رہا ہے۔ دوسری جانب کئی ایشیائی ممالک بھی اپنے دفاع پر اس لیے بہت زیادہ رقوم خرچ کرنے لگے ہیں کہ ان کے چین کے ساتھ مختلف جزیروں اور سمندری علاقوں کی ملکیت کے کثیرالجہتی تنازعے پائے جاتے ہیں۔ چین سے اختلافات رکھنے والے متعدد ممالک نے امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے کر رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…