منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

برج خلیفہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی ،دبئی انتظامیہ کابڑااعلان

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

دبئی (نیوزڈیسک) دبئی میں برج خلیفہ کے علاقے میں ہوٹل میں آگ لگنے کے باﺅجو د دبئی انتظامیہ نے کہاہے کہ نئے سال کی تقریبات گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی جاری رہیں گی ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق دبئی انتظامیہ نے کہاہے کہ نئے سال کی تقریبات جاری رہیں گی ۔واضح رہے کہ برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ”دی ایڈریس ڈاون ٹاون“ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کے گرد دھوئیں کے بادل چھاگئے اور آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے، ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ نئے سال کے استقبال کے لیے ہوٹل پر آتش بازی کا انتظام کیا جارہا تھا جس کے باعث عمارت میں اگ لگنے کے امکان کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ ہوٹل میں سال نو کی مناسبت سے سیاحوں کی بڑی تعداد ٹھہری ہوئی تھی جنہیں عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ہوٹل میں پاکستانی کی بھی بڑی تعدادموجودہے جوکہ اس ہوٹل میں موجودہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…