ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بڑی رکاوٹ ہے‘روسی وزیر خارجہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2015 |

ماسکو(نیوز ڈیسک)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘ امریکہ خود کو الگ قوم تصور کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ دنیا کے تمام ملکوں پر اپنا کنٹرول قائم کرے لے گا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی یہی سوچ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد بھی اسی سوچ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام اورعراق میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے 2014 میں ایک فوجی اتحاد قائم کیا تھا جس کے بعد سے امریکہ شام میں داعش کے خلاف حملوں کے ساتھ ساتھ شامی حکومت کے مسلح مخالفین کی مالی اور عسکری حمایت بھی کر رہا ہے۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام مخالف مسلح گروہوں کی حمایت کی وجہ سے مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہوں کو قدم جمانے کا موقع ملا ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…