پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کا خلیج ہرمز میں امریکی بحری بیڑے کے قریب میزائل کا تجربہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران/ نیویارک(نیوز ڈیسک)ایران نے خلیج ہرمز میں امریکی بحری بیڑے کے قریب میزائل کا تجربہ کیا جسے امریکی عسکری قیادت نے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیج ہرمز میں تعینات امریکی بحری بیڑے کے قریب ایران نے میزائل کے تجربات کیے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید تناو¿ کی صورتحال پیدا ہوگئی امریکی فوج کے ترجمان نے ان تجربات کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑے اور فرانسیسی جنگی جہازوں کے قریب میزائل کے تجربات کیے تھے جو کہ امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب سے گزرے تھے تاہم ایران کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔خلیج ہرمز ایران اور اومان کے درمیان تنگ سمندری راستہ ہے جو تیل کی تجارت کےلئے جہازوں کو راستہ مہیا کرتا ہے ¾ اسی راستے سے جنگجو تنظیم داعش کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے والے بحری جہازوں کو بھی راستہ فراہم کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ 1988 میں امریکہ نے خلیج ہرمز میں لڑائی کے دوران ایرانی مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 290 افراد ہلاک ¾ لڑائی میں 6 ایرانی جہازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…