پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترک اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(نیوز ڈیسک)عراقی وزیراعظم نے اپنے ملک میں ترک فوج کی دراندازی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ نے عراق میں داخل کی گئی اپنی فوج کی واپسی کے لیے کیے گئے وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ترک ہم منصب احمد داو¿د اوگلو سے ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ ترکی کا یہ دعویٰ قطعاً بے بنیاد ہے کہ اس نے اپنی فوج بغداد حکومت کی مرضی اور مشورے سے عراق میں داخل کی تھی۔ ہمیں ترک فوج کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ حال ہی میں ترک وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد نے بغداد کا دورہ کیا اور ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ انقرہ اپنی فوجیں جلد ہی عراق سے نکال لے گا مگر ترکی نے اپنا وعدہ ایفا نہیں کیا ہے۔ادھر عراقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم العبادی نے اپنے ترک ہم منصب سے گفتگو میں عراق سے ترک فوج واپسی کا مطالبہ دہرایا۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم نے العبادی کو الرمادی میں داعش کو شکست دینے پر مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم العبادی نے داعش کے خلاف جنگ میں شدت لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ حالیہ ایام میں عراقی فوج نے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دشمن کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کرنے کے ساتھ اسے الرمادی جیسے اہم شہر سینکال باہرکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الرمادی میں آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والے شہریوں کے گھروں کو محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہیہیں۔ ہمارا اگلا ہدف موصل ہو گا اور قوم جلد ہی موصل کی آزادی کی بھی خوش خبری سنی گی۔ادھر ترک وزیراعظم احمد داو¿د اوگلو نے اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ الرمادی کے بعد عراق کے تمام شہروں سے شدت پسندوں کو نکال باہر کیا جائے اور تمام شہروں پر عراقی فوج کا کنٹرول قائم ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق اور ترکی دو پڑوسی ملک ہیں اور دونوں ایک دوسری کی داخلی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ایک دوسرے کی معاونت کرتے رہیں گے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…