پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے کئے پریشانی خبرآگئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن پہلی جنوری سے تمام ائیر پورٹس پر بلڈنگ سرچارجز کی مد میں 37 ریال اضافے کے بعد ہر مسافر سے یک طرفہ ٹیکس 87 ریال وصول کرے گا۔سعودی عرب میں موجود پاکستا ن انٹر نیشنل ائیر لائن کے کنٹری منیجرامتیاز بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ائیر پورٹ بلڈنگ چارجز (ABC) ِکے حوالے سے ہونے والے اضافے کے بارے میں پاکستان میں ہیڈ آفس اور تمام ایجنٹس کو مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ وہ یکم جنوری سے جاری کئے جانے والے ٹکٹوں پر ائیر پورٹ بلڈنگ چارجز کی مد میں اضافی رقم وصول کر سکیں۔پی آئی اے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا جو ٹکٹ پاکستان سے جاری کئے جاتے ہیں وہاں سے ائیر پورٹ ٹیکس کی مد میں رقم وصول کی جاتی ہے جسے بعدازاں مملکت میں سول ایوی ایشن کے ادارے میں جمع کروا دیا جاتا ہے۔پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ائیر کے کنٹر ی منیجر کا کہنا ہے کہ انہو ںنے بھی تمام ایجنٹس کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ائیر پورٹ بلڈنگ کی مد میں وصو ل کیا جانے والا ٹیکس عمرہ اور عازمین حج پر بھی عائدہو گا۔ دریں اثنائ ٹریول ایجنٹ کا کہنا تھا کہ انہیں تمام ائیر لائنز کی جانب سے سرکلر بھی موصو ل ہوگئے ہیں،اضافی رقم دوطرفہ سفر کرنے والوں پر لاگوہوگی جس میں بچے بھی شامل ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ اضافی رقم سے معتمرین پر اضافی بوجھ پڑے گا، اگر ٹیکس یک طرفہ رکھا جائے تو بہتر ہوتا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…