اسلام آباد (نیوزڈیسک)سعودی وزارت حج تمام مسلمان ممالک کیلئے نیا حج کوٹا مختص کرنے کے حوالے سے اجلاس آئندہ ماہ جنوری میں طلب کریگی، جس میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف بھی شرکت کرینگے۔جبکہ نئی حج پالیسی میں پاکستان کے حج کوٹے میں 30ہزار عازمین کے اضافے کا امکان ہے .جس کوپاکستان سے جج زائرین کےلئے ایک بڑی اوراچھی خبرقراردیاجارہاہے کیونکہ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے باعث گزشتہ 3 سال سے پاکستان کا حج کوٹا 20 فیصد کم کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان دنوں پاکستان کا کوٹا ایک لاکھ 45 ہزار ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے یہ کوٹا ایک لاکھ 85 ہزار حاجیوں کا ہو گا جو سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم میں نصف، نصف تقسیم کیا جائیگا۔