ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں کام کرنے والوں اور وہاں جانے کے خواہش مندوں افراد کے لئے سعودی حکومت نے ایک حیران کن فیصلہ کیاہے کہ غیرملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ صرف اعلیٰ تکنیکی ورکرز ہی بھرتی کیے جائیں گے اور سرمایہ کاری کی کڑی نگرانی بھی کی جائے گی۔ سعودی وزیرخزانہ ابراہیم الاصاف کا کہنا تھا کہ ”حکومت اب نئے غیرملکی ورکرز کو بھرتی کرنے میں مزید احتیاط کرے گی اور صرف منتخب لوگوں کو لیا جائے گا۔ “ انہوں نے کہا کہ ”حکومت نے سعودی باشندوں کو مختلف شعبوں میں نوکریاں دینے کے حوالے سے کافی پیش رفت کر لی ہے۔“انہوں نے کہا کہ تارکین وطن پر انحصار کم کرنے کی ایک وجہ ہے کہ ہم سعودی باشندوں میں بیروزگاری کی شرح کم کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان سمیت کئی ممالک کے افراد اس وقت سعودی عرب میں کئی اہم شعبوں میں کام کررہے ہیں تاہم سعودی عرب میں جاکرکام کرنے کے خواہشمند افراد قسمت سے ہی وہاں جاکرکام کرسکیں گے ۔