منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

کعبہ میں حطیم کی مرمت کا کام، سنگ مرمر تبدیل

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسجد الحرام میں کعبہ کے گرد حجر اسماعیل یا حطیم کے علاقے کو توسیع حرم منصوبے کے تحت سنگ مرمر لگا کر ایک نئی شکل دے دی گئی ہے۔حرمین شریفین انتظامی امور کے اسسٹنٹ انڈرسیکریٹری مشہور بن محسن الحارثی کا کہنا ہی کہ حطیم میں سنگ مرمر لگانے کا کام دو ہفتوں تک جاری رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کعبہ کی نچلی دیوار کا سنگ مرمر بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ اسی دیوار کے ساتھ غلاف کعبہ یا کسوہ لٹکایا جاتا ہے۔ الحارثی کا کہنا تھا کہ سنگ مرمر کی شکل بگڑ رہی تھی اوراس کا رنگ پیلا پڑ گیا تھااس لئے اسے تبدیل کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید کچھ دنوں میں ادارہ مقام ابراہیم کی مرمت کا کام شروع کردے گا۔ مقام ابراہیم میں وہ تاریخی پتھر موجود ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم نے کعبے کی تعمیر کی اور بعد میں اسی پتھر پر کھڑے ہو کر وہ لوگوں کو عبادت اور حج کے لئے بلاتے تھے۔یہ مقام ایک میٹر بلند ہے اور اس کو شیشے اور تانبے سے محفوظ کیا گیا ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…