تہران(نیوز ڈیسک)مغربی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران نے افزودہ یورینیم کو تلف کرنے کا عمل شروع کردیا ۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق اس سلسلے میں ایران سے تلف شدہ افزودہ یورنیم لے کر ایک بحری جہاز روس کے لیے روانہ ہوگیا ہے ۔اس بات کا اعلان امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ۔ بیان کے مطابق ایران نے گیارہ ہزار کلو گرام تلف شدہ افزودہ یورنیم روس کے لیے روانہ کردیا گیا ہے ۔جان کیری کے مطابق ایران کی جانب سے یہ عمل مغربی ممالک اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت ایران اپنا تمام 20 فیصد سے زائد افزودہ ایٹمی مواد تلف کرنے کا پابند ہوگا اور ایران کو صرف تین سو کلوگرام افزودہ یورنیم رکھنے کی اجازت ہوگی۔