ابوظہبی(نیوزڈیسک)یواے ای نے لیبرز پر عائد کی گئی چھ ماہ کی پابندی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ تارکین وطن کی امداد کے لیے ملک میں نئے سال میں پابندی سے مستثنیٰ ایک لیبر سیکٹر قائم کیا جائے گا۔ یواے ای کی وزارت لیبر کا کہنا ہے کہ جنوری 2016کے آغاز ہی سے مزدوروں پر عائد کی گئی چھ ماہ کی پابندی کو اس صورت میں منسوخ کر دیا جائے گا اگر مزدور اور مالک دونوں ورک پرمٹ کی منسوخی کا باہمی فیصلہ کر لیں۔یہ نیا قانون وزارت محنت کی جانب سے ستمبر میں جاری کی گئی نئی قراردادوں کا حصہ ہے۔اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری حمید راشد بن دماس الصویدی نے بتایا کہ نئی قراداد کے مطابق ایسے مزدور جو اپنے مالک کی رضا مندی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کے خواہشمند ہیں، انہیں دو سال کا عرصہ مکمل نہ کرنے کے باوجود بھی کسی دوسری کمپنی میں منتقل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ گریڈ IVاورVسے تعلق رکھنے والے ایسے مزدور جنہوں نے اپنی پہلی نوکری پر چھ ماہ مکمل نہیں کئے، اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے۔ الصویدی نے بتایا کہ موجودہ ورکرز جو اپنی نوکری کے دو سال مکمل کر چکے ہیں انہیں بھی فوری طور پر کسی دوسری کمپنی میں منتقل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ موجودہ ورکرز کو دوسری نوکری کرنے کی اجازت ورک پرمٹ کی منسوخی کے چھ ماہ کے بعد دی جائے گی۔الصویدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین کا مقصد ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔واضح رہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کے افراد اس وقت یواے ای میں کام کررہے ہیں جس سے ان کوایک بڑی پریشانی ختم ہوگئی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں