منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہورکااچانک دورہ کیوں کیا؟, تین دن بعد نریندرمودی کانیابیان

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ ان کا دورہ لاہور اچانک تھا پہلے سے طے شدہ ہوتا تو تیاری کر کے جاتا، نوازشریف سے ملاقات بہت اچھی رہی اور دورہ لاہورکو بہت انجوائے کیا جب کہ کانگریس نے مودی کے دورہ پاکستان پر شدید تنقید کی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میںنریندر مودی نے کہا کہ افغانستان سے واپسی پربھارت جاتے ہوئے چونکہ پاکستان کے فضائی راستے سے جانا تھا اس لیے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کاسوچااورپھر کچھ دیرکے لیے لاہور میںرکا، دورہ لاہور کامقصد دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاناہے اورمستقبل قریب میںیہ ممکن ہوسکے گا، ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے انعقاد پر بات چیت کی تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل پرگفت وشنید کی جاسکے اور مسائل کے حل کا راستہ نکالا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی مناسب وقت پر وہ پاکستان کادورہ کریں گے جبکہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے آئندہ ماہ کے مجوزہ دورہ بھارت کوزیادہ اہمیت حاصل ہوگئی ہے اوربھارتی میڈیانے بھی امیدظاہرکی ہے کہ شہبازشریف اپنے دورے میں ایک بار پھر وزیراعظم نریندرمودی اوردیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے جس سے دونوں ملک مزید قریب آئیںگے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…