بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کی پارلیمان نے انسداد دہشت گردی کا ایک متنازع قانون منظور کر لیا ہے جس میں غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے معلومات تک رسائی کی درخواستوں کی تعمیل کا پابند کیا گیا ہے، جس میں انکرپشن کی یعنی وہ خفیہ کاری کی کلید تک رسائی بھی شامل ہو گی جس سے ڈیجیٹل مواد کو تبدیل کیا جاتا ہے کہ وہ پڑھا نہ جا سکے۔سرکاری میڈیا کے مطابق قانون کو نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔قانون کا مقصد ملک میں دہشت گردی کو روکنا اور دنیا میں سکیورٹی قائم رکھنے میں مدد دینا ہے۔