منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اْسامہ کے سابق محافظ ناصر البحری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء/لندن(آئی این پی )القاعدہ کے مقتول سربراہ اْسامہ بن لادن کے سابق محافظ ناصر البحری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اْسامہ بن لادن کے سابق محافظ ناصر البحری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔اْن کے مطابق ناصر البحری جو کہ یمنی شہری تھے، اْن کا ہفتے کے روز جنوبی شہر مقالہ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوا۔ خیال ہے کہ اْن کی عمر 40 سال کے لگ بھگ تھی۔بحری جنھیں ابو جندل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، القاعدہ کے مرحوم رہنما کی افغانستان میں سکونت کے دوران اْن کے ڈرائیور بھی تھے۔بحری کو سنہ 2008 میں گوانتانامو حراستی مرکز سے رہائی دی گئی اور وہ یمن واپس آگئے تھے۔1990 کی دہائی میں وہ اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے بوسنیا، صومالیہ اور افغانستان میں کئے گئے حملوں میں ملوث تھے لیکن بعد میں انھوں نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔ 2010 میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بحری نے خبردار کیا تھا کہ اْن کے آبائی ملک یمن میں لوگوں کو شدت پسندی کے لیے ورغلایا جارہا تھا۔یاد رہے اْسامہ بن لادن کو مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی خصوصی افواج نے ایک چھاپے کے دوران ہلاک کردیا تھا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…