لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نےبرطانیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر مشکل میں پھنسے عوام کی مدد کے لئے مزید فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا۔یہ فیصلہ کیبنٹ کی ہنگامی کانفرنس میں طے پایا۔کانفرنس میں شریک برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لئے مزید فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔تاہم انہوں نے ایمرجنسی سروس کی کاررکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات قابل ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ ہم مشکل میں پھنسے عوام کی ہر ممکن امدا د کریں گے۔برطانیہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارشوں سے سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے جس سے تقریبا “2 ہزار گھروں میں پانی بھر جانے کے پیش نظرانگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید خطرے والے علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔