ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں طوفان نے تباہی مچا دی، 43افرادہلاک

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ کی جنوبی اوروسطی ریاستوں میں طوفان کیباعث43افرادہلاک جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،طوفان کی وجہ سے امریکابھرمیں ایک ہزارسیزائدپروازیں منسوخ ہوگئیں۔امریکا کی جنوبی اور وسطی ریاستیں طوفان اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بگولوں اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 11افراد ہلاک ہوئے۔ٹیکساس کے گورنر نے ڈیلس سمیت چار کاؤ نٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا۔گارلینڈ کے علاقے میں ہوا کا بگولا 8افراد کو اڑا لے گیا۔ ریاست مسی سپی میں خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی۔ریاست ٹینیسی میں 6افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ الاباماکی کاؤ نٹی کافی میں طوفان کے بعدلاپتاہونے والے شخص کی لاش مل گئی۔آرکنساس ، لوزیانا اور مسی سپی میں بھی ہوا کے بگولوں نے تباہی مچائی ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ الینوائے اور مزوری میں 11 افراد پانی کے ریلوں میں بہہ گئے۔ مزوری میں 2بچوں سمیت 5افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ریاست الاباما میں سیلاب کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات نے نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران دو فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔نیو میکسیکو کے گورنر نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اوکلاہوما میں کئی ہائی ویز برف باری کے باعث بند ہوگئی ہیں۔ خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ بیشتر کا تعلق ڈیلس سے بتایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…