منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی کے صدر کا روس کو دوٹوک جواب

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترک فوجی عراقیوں کو تربیت دینے کے لئے عشیقہ کیمپ بغداد کے علم اور مطالبے پر بھیجے گئے، تاہم انہوں نے عرب ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں اس امر کی وضاحت نہیں کی کہ عراق میں موجود ترک فوج کو واپس بلوایا جا رہا ہے یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں ترک فوج کی موجودگی کا تنازع روس کی درخواست پرشام، عراق، روس اور ایران کے درمیان طے پانے والے چار ملکی معاہدے کے میں ترکی کے انکار کے بعد پیدا ہوا۔عراق اور ترکی کے درمیان تعلقات اچھے تھے۔ عراقی وزیر اعظم العبادی کے دورہ ترکی کے موقع پر ہم نے عراق میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ایردوآن کا مزید کہنا تھا کہ عراق میں داعش کے داخلے کے بعد مدد کی درخواست کی جاتی رہی، ہم نے بغداد کو بتایا تھا کہ ترکی یہ مدد دینے کو تیار ہے۔ ہم نے عراق سے مطالبہ کیا تھا کہ اس مقصد کے لئے ہمیں مناسب موقع پر عراق میں فوجی بیس بنانے کی اجازت دی جائے۔ عراقیوں کی جانب سے ہمیں اس رضامندی دے دی گئی۔ گذشتہ برس کے اختتام اور مارچ کے اوائل میں شمالی عراق میں عشیقہ کیمپ اس مقصد کے لئے مخصوص کر دیا گیا۔ترک رہنما کے بقول عراقی وزیر دفاع نے فوجی کیمپ کا دورہ بھی کیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ شام کی پیش رفت حالات پر اثر انداز ہوئی۔ شام، روس، ایران اور عراق نے چار ملکی اتحاد تشکیل دیا اور ترکی سے اس میں شمولیت کو کہا، میں نے روسی صدر کو جواب دیا کہ جس صدر کو میں آئینی نہیں مانتا میں اس کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…