ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

مودی نے بھارتی رہنماﺅں کے دیرینہ خواب کی تکمیل کردی

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)ناشتہ کابل، لنچ لاہور اور رات کا کھانا دہلی میں ،مودی نے بھارتی رہنماﺅں کے دیرینہ خواب کی تکمیل کردی،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر اعلانیہ دورے پر پاکستان آمد کی گونج دنیا بھر میں میڈیا کے بڑے اداروں کے ذریعے سنی گئی۔ نریندر مودی کی لاہور آمد اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقات پوری دنیا کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی شہ سرخی بھی بنی ۔سی این این نے ہیڈ لائن دی کہ ایک دہائی سے زائد عرصہ بعد کسی بھی بھارتی وزیرا عظم کی پاکستان آمد نے جنوبی ایشیاءکی سیاست میں کھلبلی مچا دی ۔دونوں رہنماﺅں کی ملاقات سے جمی ہوئی برف پگھلنا شروع ہو گئی ۔مزید کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا جانا امید کا ایک نشان ہے ۔واشنگٹن پوسٹ نے اسے شہ سرخی میں جگہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد نے باہمی تعلقات کی بحالی کا دوبارہ سے آغازکردیا ،جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانے لگے ۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار افغانستان سے واپسی پرکیا ۔ اخبار دی گارڈین لکھا کہ پاکستان اور بھارت وزرائے اعظم ملاقات گزشتہ ایک دہائی کی سب سے بڑی پیشرفت ہے ۔بی بی سی نے لکھا کہ نریندر مودی نے ناشتہ کابل، لنچ لاہور اور رات کا کھانا دہلی میں کھایا ۔ جرمن ٹی وی وی ڈی ڈبلیو نے پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کو ہیڈ لائن میں جگہ دیتے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات انتہائی مثبت قرار رہی ۔ وائس آف امریکہ نے خطے کے مستقبل کے لئے پاک بارت سفارتکاری کو سراہا ۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…