ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور اہم ترین منصوبے کیلئے پاک بھارت مشترکہ سیکورٹی فورس بنانے کافیصلہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی کے سرکاری کمپنی گیل انڈیا لمٹیڈ کو ترکمانستان سے بھارت تک گیس پائپ لائن منصوبے میں پانچ فیصد حصص دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پائپ لائن کے تحفظ کےلئے بین الحکومتی سکیورٹی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو تمام تر سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی تاہم اصل کر دار مقامی ملک کا ہوگا ۔اس منصوبے پر 8.7ارب ڈالر لاگت متوقع ہے اور اس منصوبے کے تحت 1814کلو میٹر لمبی پائپ لائن بچھائی جائیگی ۔ایک سینئر حکومتی اہلکار نے میڈیا کوبتایا کہ کنسورشیم میں سب سے زیادہ 85فیصد حصص ترکمانستان کی سرکاری کمپنی ترکمن گازکے ہیں ۔پاکستان کی آئی ایس جی ایس اور افغانستان کی افغان گیس انٹر پرائزز کے بھی 5¾5حصص ہیں اور اس پائپ لائن کے ذریعے 90ملین مکعب میٹر گیس روزانہ فراہم کی جائیگی اور یہ فراہمی 30سال تک جاری رہے گی جبکہ پائپ لائن 2018میں چالو ہونے کاامکان ہے ۔پاکستان اور بھارت کو 38¾38ملین ملین مکعب میٹر گیس ملے گی جبکہ باقی 14ملین ¾ ملین مکعب میٹر گیس افغانستان استعمال کریگا ۔تازہ اطلاعات کے مطابق افغانستان نے اپنا حصہ کم کر نے کی بھی پیشکش کی ہے جس سے پاکستان اور بھارت کا حصہ بڑھ جائیگا ۔تاقی گیس پائپ ترکمانستان کے گالکی نش فیلڈ سے شروع ہوگی جہاں 16ٹریلین مکعب فٹ گیس کے ذخائر موجودہیں یہ گیس پائپ لائن ہرات اور قندھار سے ہوتی ہوئی کوئٹہ کے راستے ملتان تک پہنچے گی اور اس کا اختتام بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقے فاضلکا میں ہوگا اس منصوبے پر تیرہ دسمبر سے کام شروع ہوچکا ہے اور اس کا 214کلومیٹر سیکشن ترکمانستان ¾ 773کلو میٹر افغانستان اور 827کلو میٹر حصہ پاکستان میں ہوگا اس پائپ لائن کے تحفظ کےلئے بین الحکومتی سکیورٹی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو تمام تر سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی تاہم اصل کر دار مقامی ملک کا ہوگا ۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…