پیرس(این این آئی)فرانس میں کیا ہونے جارہاہے؟خطرے کو بھانپ کرفرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی میں ریکارڈ اضافہ،فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری و ساری ہے مگر 2015ءمیں یہودیوں کی فرانس سے اسرائیل منتقلی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کے دیگر اسباب میں پیرس میں بد امنی اور اقتصادی ابتری بھی اہم محرکات ہیں۔غیرملککی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک آٹھ ہزار یہودی فرانس سے اسرائیل میں آکر آباد ہوئے۔ تل ابیب ایمی گریشن حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سے اسرائیل آنے والے ایک سال میں آٹھ ہزاریہودی, اسرائیلی تاریخ کی قابل ذکر تعداد ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں یہودی آبادی کی تعداد 6 لاکھ ہے جو یورپ میں موجود یہودی کمیونٹی کی سب سے بڑی اور امریکا اور اسرائیل کے بعد دنیا کی تیسری تعداد خیال کی جاتی ہے۔