نئی دہلی /اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان اور بھارت نے سارک تنظیم کی سطح پر قدرتی اور انسانی حادثات سے نمٹنے کےلئے فورس قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت نے اس مقصد کےلئے دوبٹالین فوج دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارک ممالک کے مشترکہ سارک ریپڈ رسپانس فورس قائم کرینگے جو قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد دے گی اور یہ فورس اقوام متحدہ کی امن فوج کی طرز پر قائم کی جائیگی ۔اس مقصد کےلئے تنظیم کے 8ممالک کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط پہلے ہی ہو چکے ہیں اور پاکستان بھی اس میں اہم کر دارادا کررہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مالدیپ ¾ نیپال ¾ بنگلہ دیش اور بھوٹان پہلے ہی اپنی فوجوں کی تربیت کےلئے بھارت سے رابطہ کر چکے ہیں اور وزارت داخلہ نے اس پر اتفاق کرلیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی کے اہم ساتھی اور ایڈیشنل پرنسپل سیکرٹری پی کے مشرا اس مقصد کےلئے سفارتی رابطوں میں اہم کر دارادا کررہے ہیں اورانہوںنے کہا ہے کہ آفات کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں اس ٹھوس ترقی کےلئے ملکر کام کر نا ہوگا ۔