واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دولت اسلامیہ نے اپنے سربراہ کی جانب سے ایک نیا پیغام جاری کیا ہے، جس میں خودساختہ لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ خلافت ٹھیک کام کر رہی ہے اور یہ کہ روس اور امریکی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے گروپ کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں اورسعودی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعتی ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اور شام، عراق اور یمن میں اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں۔آڈیو رکارڈنگ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیغام ابو بکر البغدادی کی جانب سے ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اعتماد ہونا چاہیئے کہ خدا انھیں فتح یاب کرتا ہے جو اس کے عبادت گزار ہوتے ہیں۔ اور اچھی خبر سن لیں کہ دولت اسلامیہ بہتر کام کر رہی ہے۔ اس کے خلاف لڑائی جتنی شدید تیز کی جاتی ہے ، یہ اتنی ہی پاک صاف بن کر نمودار ہوتی ہے اور سخت جان بنتی ہے۔ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہفتے کو شائع ہونے والے اس 24 منٹ کے پیغام کے مستند ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اسی اکاؤنٹ پر ماضی میں بھی داعش کے بیانات پوسٹ ہوتے رہے ہیں۔ اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔پیغام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے مسلمان ملکوں کا اتحاد تشکیل دینے کی سعودی عرب کی کوششوں پر تنقید کی گئی ہے۔پیغام کے مطابق اگر یہ اسلامی اتحاد ہے، تو اِسے اپنے یہودی اور صلیبی جنگوں کے آقاؤں سے آزادی کا اعلان کرنا چاہیئے تھا، اور یہودیوں کی ہلاکت اور فلسطین کی آزادی کو اپنا ہدف بنانا چاہئے تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایاکہ پیغام دینے والے نے سعودی عرب میں بغاوت بلند کرنے پر زور دیا ہے اور اسرائیل کے خلاف حملے کا عہد کیا ہے۔ انھوں نے سعودی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعتی ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اور شام، عراق اور یمن میں اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں۔بغدادی آئے دِن اپنی ریکارڈنگ میں اپنی زبانی سعودی بادشاہت پر حملوں کے لیے کہتے آئے ہیں۔ اپنے آخری پیغام میں، بغدادی نے سعودی حکمرانوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کر رہے ہیں۔اپنے آخری پیغام میں خطاب کرنے والے نے اسرائیل پر حملے کا عہد کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش نے ایک لمحے کے لیے بھی فلسطین کو نہیں بھلایا۔انھوں نے کہا کہ اور بہت جلد، خدا نے چاہا، تو آپ مجاہدین کے قدموں کی آواز سنیں گے۔ ہم روز بروز آپ کے قریب آتے جا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ریکارڈنگ کے ہمراہ مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت موجود نہیں، جب کہ بغدادی کے دیگر آڈیو پیغامات میں ایسا ہی ہوتا ہے۔اِس شدت پسند سنی گروہ کو عراق اور شام کے بڑے رقبے پر تسلط حاصل ہے، لیکن اسے حالیہ ہفتوں کے دوران شدید فوجی دباؤ کا سامنا ہے۔شامی کردوں اور عرب باغی گروہوں کیاتحاد نے، جسے امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی مدد حاصل ہے، کہا ہے کہ ہفتے کے روز اس نے شام میں داعش سے ایک ڈیم کا قبضہ خالی کرا لیا ہے، اور دریائے فرات کی جانب شدت پسندوں کی کمک کی رسد لائن کاٹ کر رکھ دی ہے۔عراق میں، سرکاری فوجوں نے رمادی کے شہر کی جانب داعش کا قبضہ خالی کرا لیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بغدادی نے مئی میں انٹرنیٹ پر اپنا آخری عام پیغام بھیجا تھا۔ یادرہے کہ کئی بار یہ خبر بھی آتی رہی ہے کہ وہ لڑائی میں زخمی یا ہلاک ہوگئے ہیں، لیکن بظاہر یہ بات درست نہیں لگتی۔
ابوبکر البغدادی کا خوفناک بیان سامنے آ گیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ...
-
اسپتال میں خواتین کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار
-
ایک اورملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزا فری انٹری کر دی
-
بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
-
پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل الرٹ جاری کر ...
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی آگئی
-
اونٹ کا ایک آنسو انسان کی جان بچا سکتا ہے،نئی تحقیق
-
اگرگاڑی پانی میں ڈوب رہی ہو تو جان بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟
-
عمران خان کی بہنوں سے خطرات ، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ ...
-
یکم اگست سے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
-
معروف چینی کمپنی کا پاکستان میں اسمبل شدہ الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا
-
اسپتال میں خواتین کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار
-
ایک اورملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزا فری انٹری کر دی
-
بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
-
پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل الرٹ جاری کر دیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی آگئی
-
اونٹ کا ایک آنسو انسان کی جان بچا سکتا ہے،نئی تحقیق
-
اگرگاڑی پانی میں ڈوب رہی ہو تو جان بچانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟
-
عمران خان کی بہنوں سے خطرات ، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا
-
یکم اگست سے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
-
معروف چینی کمپنی کا پاکستان میں اسمبل شدہ الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان
-
حیدرآباد، ایک دلہن کو لینے تین دلہا تھانے میں پہنچ گئے، چونکا دینے والے انکشافات
-
کسٹمز کی کارروائیاں، 7 من سے زائد اسمگلڈ سونا ضبط