ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

میانمار،لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد لاپتہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگون (نیوزڈیسک)اطلاعات کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست کچین میں مشہور پتھر جیڈ یا فیروزے کی کانوں والے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں اور خوف ہے کہ یہ تمام افراد ہلاک نہ ہو گئے ہوں۔حکام کا کہنا ہے کہ ہپاکانت کے اردگرد علاقے میں پیش آنے والے حادثے کے بعد لاپتہ افراد اور لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔بینکاک پوسٹ کے مطابق ہیپاکانت کے اعلیٰ عہدیدار ٹنٹ سوی مینت کا کہنا ہے کہ ’پانچ افراد کی لاشیں پہلے ہی مل چکی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔تاہم ایک اور مقامی عہدیدار میو ہتت آنگ نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ اس وقت صرف تین یا چار افراد لاپتہ ہیں اور کوئی لاش نہیں ملی ہے۔گذشتہ ماہ اسی علاقے میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یہ واقع میانمار کے شمالی حصے میں جیڈ یا فیروزے کی کانوں کے قریب ا±س وقت پیش آیا تھا جب کان کا معدنی فضلے کا ڈھیر اچانک زمین میں دھنس گیا تھا۔خیال رہے کہ مرنے والے زیادہ تر کچرابین تھے جو کان کن کمپنیوں کے پھینکے ہوئے کچرے میں سے فیروزے کے ناکارہ ٹکڑے تلاش کر کے روزی کماتت تھے۔یہ علاقہ دنیا بھر میں فیروزے کے انتہائی عمدہ معیار کے لیے مشہور ہے۔ تاہم مٹی کے تودے سرکنے کے واقعات بھی یہاں عام ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…