ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

امریکی پولیس کی فائرنگ سے 2015ء میں ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی پولیس کی فائرنگ سے 2015ء میں ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ہزار کے قریب شہری ہلاک ہوئے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے کی گئی ایک اسٹڈی کے مطابق ان تمام واقعات میں جب کسی سفید فام پولیس اہلکار کی گولی سے کسی سیاہ فام کی جان گئی۔ ان کی کل تعداد محض چار فیصد کے قریب ہے۔امریکی آبادی میں سیاہ فام افراد کی کل تعداد چھ فیصد ہے تاہم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک افراد میں ان کی کل تعداد چالیس فیصد بنتی ہے۔مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افراد پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ان میں زیادہ تر یا تو مسلح تھے۔ ان میں خودکشی کا رجحان یا وہ ذہنی طور پر غیر متوازن تھے یا پھرجب پولیس نے انہیں رکنے کا کہا اور انہوں نیفرار ہونے کی کوشش کی۔واشنگٹن پوسٹ کی ریسرچ کے مطابق 2015 کے دوران جو لوگ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوئے ان میں سے 243 افراد ذہنی مسائل کا شکار تھے۔ 75 ایسے تھے جن میں خودکشی کے رجحانات تھے اور 168 افراد ذہنی امراض کا شکار تھے۔ہلاک ہونے والے ایسے افراد جو ذہنی مسائل کا شکار تھے ان میں دس میں سے نو افراد مسلح تھے، تاہم اسٹڈی سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن پولیس اہلکاروں نے انہیں نشانہ بنایا وہ اس طرح کے ذہنی مسائل کا شکار افراد سے نمٹنے کی تربیت نہیں رکھتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ان تمام کیسز میں سے ایک چوتھائی ایسے ہیں جب پولیس کو ملزم کا پیدل یا کار کے ذریعے پیچھا کرنا پڑا اور پھر مقابلے کے بعد ملزم مارا گیا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…