ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 2015میں ہونے والی طلاقوں کی 5 عجیب وغریب وجوہات

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں کئی جوڑوں نے رواں سال ایک دوسرے سے علیحدگی کی اس کی عجیب وغریب وجوہات سامنے آگئی ہیں ۔ان وجوہات میں قد،وٹس ایپ کے پیغامات ،موٹاپااورکنٹکٹ لینزہیں جن کی وجہ سے سعودی عرب میں کئی شادی شدہ افراد نے علیحدگی اختیارکی۔یہ پانچ وجوہات جن کی وجہ سے طلاقیں ہوئیں اوریہ سوشل میڈیاپروائرل ہوئیں وہ کچھ یوں ہیں ۔
1۔چھوٹاقد
ایک نوبیاہتاسعودی خاتون جس کی صرف بیس سال کی عمرمیں شادی ہوئی اس نے القاتیف کی ضلعی عدالت میں طلاق کی درخواست دی کہ وہ اپنے شوہراس لئے پسند نہیں کرتی ہے کہ اس کے شوہرکاقدچھوٹاہے ۔اس نے مزید بتایاکہ اس کی شادی کوابھی سات ماہ ہوئے ہیں لیکن جب وہ اپنے شوہرکے ساتھ پبلک مقامات پرجاتی ہے تواس شوہرکے چھوٹے قد کی وجہ سے شرمندگی کاسامناکرناپڑتاہے ۔اس نے دعوی کیاکہ وہ لوگوں کے مزاحیہ فقروں کاسامنانہیں کرسکتی جوکہ اس کے دوست اوررشتہ داراس پرمزاحیہ فقرے کستے ہیں اس لئے وہ اپنی شادی کاخاتمہ چاہتی ہے ۔
2۔وٹس ایپ گروپ
ایک سعودی شہری نے اس لئے اپنی بیوی کوطلاق دے دی کیونکہ اس کی بیوی نے اس کے اوراس کے بھائی کی بیوی کے درمیان گفتگوپروٹس ایپ گروپ میں تنقید کی تھی ۔اس سعودی شہری کے وٹس ایپ گروپ میں اس کے بھائی کی بیوی اورخاندان کے دیگرافراد بھی شامل تھے ۔اس سعودی شہری نے غصے میں آکراپنی بیوی کوطلاق دے دی کہ اس نے خاندانی معاملات میں داخل اندازی کی تھی ۔
3۔پسندیدہ اونٹ
یہ طلاق اس وجہ سے ہوگئی کہ ایک سعودی خاتون نے اپنے شوہرسے ایک چھوٹاسامزاحیہ فقرہ کہاکہ وہ اپنے والد کے اونٹ کواس کے شوہرسے زیادہ پسندکرتی ہے ۔جس پراس کاخاونداپنی بیوی کواس کے والد کے فارم ہاﺅس پرلے گیااوراسی اونٹ کے سامنے اس کوطلاق دے دی ۔
4۔موٹاپا
اسی طرح ایک اورمعاملہ بھی سامنے آیاکہ جس کی وجہ سے طلاق ہوگئی کہ ایک سعودی خاتون نے اپنے شوہرکوکہاکہ وہ بہت موٹاہے اس دوران اس سعودی شہری کی والدہ بھی موجودتھی اوراس نے بھی یہ فقرہ سن لیاکہ اس کے بیٹے کوبیوی نے موٹاکہاہے جس کی وجہ سے اس سعودی شہری نے بیوی کوطلاق دے دی ۔
5۔رنگین کنٹک لینز
ایک سعودی شہری نے اس لئے اپنی بیوی کوشادی کے ایک ماہ بعد ہی طلاق دے دی کیونکہ اس کی بیوی رنگین کنٹکٹ لینزاستعمال کرتی تھی جس پراس نے اپنی بیوی کوکہاکہ وہ ان کواستعمال نہ کرے کیونکہ اس سے کی خوبصورتی میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا۔جس پراس نے اپنی بیوی کوکہاکہ اس کے رہن سہن کے طریقے ٹھیک نہیں ہیں اورتمھیں ایک استاد کی ضرورت ہے ۔اس سعودی شہری کے سسرال نے معاملے کوحل کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی بیوی نے بھی شوہرکے اعتراض کومستردکردیااورطلاق کی صورت میں اس جوڑے میں بھی علیحدگی ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…