لاہور(نیوزڈیسک) بارہ سال بعد بھارتی وزیر اعظم کی پاکستا ن اچانک آمد کا بین الاقوامی میڈیا میں بھی خوب چرچا رہا۔ نیو یارک ٹائمز نے لکھا کہ جوہری طاقت کے حامل دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات نے امریکا کو تشویش میں مبتلا رکھا، تاہم مودی کے اچانک پاکستان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی اچانک پاکستان آمد نے ہلچل مچا دی، نریندر مودی نے پاکستان اور بھارت کے سرد گرم ہوتے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کا بٹن دبا دیا، دونوں ممالک کے درمیان آئندہ ماہ مذاکرات پھر سے ہونگے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا کہ نریندر مودی کی آمد سے مفاہمتی عمل کی رفتار میں کچھ اضافہ ہو گا۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد سے آئندہ ماہ مذاکرات کی راہ ہموار ہو گئی۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے تجزیہ پیش کیا کہ نریندر مودی کی آمد سے نشیب و فراز کے شکار دونوں ممالک کے تعلقات میں اچھی امید بندھی ہے۔دی ٹیلی گراف، بی بی سی اور دی انڈیپینڈنٹ نے بھی اس اچانک دورے پر مضامین شائع کئے، اور اس کا خیر مقدم کیا۔
مودی کا”اچانک “دورہ پاکستان ،عالمی میڈیا بھی میدان میں آگیا؟
26
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں