منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

دنیاکے بہترین اوربدترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عرب میڈیا نے ہینلی اینڈ پارٹنرز کی ویزا پابندیوں کے حالیہ انڈکس نے دنیا بھرکے بدترین اور بہترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست کے مطابق جرمنی اور برطانیہ کاپہلانمبرہے اوران پاسپورٹس پر 173 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے ، بھارت 87جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ109ممالک میں سے 106ویں نمبر پرہے جس پر 31ممالک میں جایاجاسکتاہے اور اسے بدترین پاسپورٹس میں سے تیسرا نمبر دیاگیاجبکہ بدترین پاسپورٹ میں افغانستان پہلے اور عراق دوسرے نمبر پر ہے۔ ہینلی اینڈ پارٹنرز کی ویزا پابندیوں کے حالیہ انڈکس کے حوالے سے بتایاکہ اب دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ برطانیہ ، جرمنی ، فن لینڈ، سویڈن اور امریکہ کے ہیں اوران کے علاوہ دیگر پاسپورٹس کی قدرمیں کمی دیکھی گئی ، سب سے زیادہ کمی سیرالیون کے پاسپورٹ میں دیکھی گئی جس نے ایک جھٹکے میں 24مقامات کھودیئے جبکہ بدترین پاسپورٹس میں پاکستان ، افغانستان ،عراق اور صومالیہ بھی شامل ہے۔ ہینلی اینڈپارٹنرز کے ایم پی مارکوکاکہناتھاکہ اگر چہ دنیا پہلے سے زیادہ گلوبلائیزڈہوچکی ہے مگر پھر بھی مختلف ممالک کے درمیان سفرکی آزادی کی سطح میں بہت فرق ہے ، ویزے پر ہی سرحدوں کے آرپار شہری سفر کرسکتے ہیں اور ویزے کی ضروریات ہی دوممالک کے آپس میں تعلقات کی عکاس ہوتی ہیں۔ دنیاکے بھرکے پاسپورٹس کی فہرست کچھ یوں ہے ۔
10

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…