اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش، احمدی عبادت گاہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش میں احمدیوں کی عبادت گاہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق بنگلہ دیش میں احمدیوں کی عبادت گاہ میںدھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زخمی ہوگئے ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ خود کش حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے جو ملک کے شمال مغربی شہر راج شاہی میں واقع احمدیہ جماعت کی ایک عبادت گاہ میں ہوا۔دھماکہ اس وقت ہوا جب عبادت گاہ میں جمعے کا اجتماع ہورہا تھا۔ایک پولیس افسر مطیع الرحمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے لگ رہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والا شخص خود کش حملہ آور ہی تھا۔بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں کے دوران شدت پسندی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مسلم اکثریتی ملک میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور سیکولر خیالات کے حامل دانشوروں اور لکھاریوں پر حملوں کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ان میں سے بعض حملوں کی ذمہ داری مشرقِ وسطیٰ میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے بھی قبول کی ہے۔تنظیم نے حالیہ ہفتوں کے دوران ڈھاکہ میں قتل ہونے والے ایک جاپانی شہری کے قتل اور اطالوی امدادی کارکن اور پولیس اہلکار پر قاتلانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔لیکن بنگلہ دیش کی حکومت ملک میں داعش کی موجودگی کے دعووں کو مسترد کرتی ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پیش آنے والے تشدد کے کئی واقعات میں مقامی انتہا پسند ملوث ہیں۔راج شاہی میں احمدی جماعت کی عبادت گاہ پر حملے سے چند روز قبل ساحلی شہر چٹاگانگ میں نیوی کے ایک مرکز میں واقع مسجد میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔بنگلہ دیش میں اکثریتی مکتبِ فکر اہلِ سنت کی کسی مسجد پر ہونے والا یہ پہلا حملہ تھا جس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…